اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کو سونے کا بین الاقوامی تجارتی مرکز بنایا جائے گا...

ہانگ کانگ کو سونے کا بین الاقوامی تجارتی مرکز بنایا جائے گا ،چیف ایگزیکٹو

چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی  علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی ایک تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی  علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے  کہا ہے کہ ہانگ کانگ سونے کی درآمد اور برآمد میں اپنی مضبوطی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے خود کو سونے کا  ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بنائے گا۔

جان لی نے بدھ کے روز اپنے تیسرے پالیسی خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ حجم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سونے کی درآمدی اور برآمدی منڈیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی  سیاست میں موجودہ پیچیدگی ہانگ کانگ کے سکیورٹی اور استحکام میں برتری کو واضح کرتی ہے۔ اس طرح  یہ سونے کے ذخیرہ کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے لیے ایک  پرکشش مقام ہے جس سے سونے کی تجارت، تصفیے اور رسد جیسی متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

لی نے کہا کہ یہ متعلقہ صنعتی سپلائی چین کی ترقی کو فروغ دے گا جس میں سرمایہ کاری کے لین دین، تخمینوں، انشورنس، ذخیرہ، تجارت اور نقل وحمل کی خدمات شامل ہیں۔

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت عالمی معیار کی سطح کے سونے کے ذخیرہ بارے سہولیات کی ترقی کو فروغ دے گی ۔ہانگ کانگ میں صارفین اور سرمایہ کاروں کے ذریعے اسپاٹ سونے کے ذخیرے اور رسد کی سہولت فراہم کرے گی اور ضمانت اور قرض کے کاروبار جیسی متعلقہ خدمات کی مانگ کو فروغ دے گی جس سے مالیاتی معا ملات کے نئے ترقیاتی شعبوں کا آغاز ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!