اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ سمندری صنعت کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطح کا مشاورتی ادارہ...

ہانگ کانگ سمندری صنعت کی ترقی کیلئے اعلیٰ سطح کا مشاورتی ادارہ قائم کرے گا، جان لی

چین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقےکے چیف ایگزیکٹو جان لی  ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) نے ایک اعلٰی سطح کا مشاورتی ادارہ "ہانگ کانگ میری ٹائم اینڈ پورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ادارہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کو پالیسیوں اور طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملیوں کی تشکیل میں مدد فراہم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بدھ کے روز ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل میں اپنے تیسرے پالیسی خطاب  میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ادارے کی صدارت ایک غیر سرکاری رکن کرے گا اور دیگر ارکان زیادہ تر میری ٹائم شعبے  سے ہوں گے۔

جان لی نے امید ظاہر کی کہ اس سے پالیسی کے نفاذ میں ایچ کے ایس اے آر حکومت کو زیادہ مئوثر طریقے سے مدد ملے گی اور ہانگ کانگ کی سمندری صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اس کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے، چینی مین لینڈ اور بیرون ملک اس کی تشہیر کے کام کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو تربیت  دینے کے لئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

جان لی کے مطابق نیا ادارہ موجودہ ہانگ کانگ میری ٹائم اینڈ پورٹ بورڈ کی تشکیل نو کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔

اس کا قیام ہانگ کانگ کے سمندری شعبے کے فروغ  کے لئے بدھ کے روز کے  اقدامات میں سے ایک ہے۔

جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ماحول دوست میری ٹائم مرکز بن جائے گا۔ ماحول دوست  میری ٹائم فیول بینکرنگ سے متعلق ایک لائحہ عمل  اس سال کے آخر تک جاری کیا جائے گا، جس میں بندرگاہ کے اخراج میں کمی کو فروغ دینے اور ماحول دوست میری ٹائم ایندھن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں کا عزم کیا جائے گا۔

اشیا کی تجارت کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے ہانگ کانگ چینی مین لینڈ اور غیر ملکی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لئے ٹیکس مراعات اور معاون اقدامات متعارف کرائے گا۔

جان لی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت اگلے سال پورٹ کمیونٹی سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کر لے گی۔

انہوں نے کہا  یہ نظام شپمنٹ ٹریکنگ ، ریئل ٹائم ٹرانسپورٹ کی معلومات ، الیکٹرانک معلومات ، دستاویزات کے حصول اوربندرگاہ  ڈیٹا کے تجزیہ جیسے اقدامات سے بھرپور ہوگا ۔

انہوں نے کہا ان اقدامات سے سمندری ، بندرگاہ اور لاجسٹک صنعتوں میں متعلقہ اداروں کے مابین ڈیٹا کی فراہمی اور اشتراک کو ممکن بنایا جاسکے گا۔

جان لی  نے کہا کہ اعلیٰ لاجسٹکس سروسز کو وسعت دینے  کے لئے ہانگ کانگ جدید، ہائی اینڈ، کثیرمنزلہ لاجسٹکس  کے فروغ  کے لئے چار معیاری لاجسٹک سائٹس جاری کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!