چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے رضاکار حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
دارالسلام (شِنہوا) چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کا 7 واں ایڈیشن تنزانیہ کی مصنوعات اور خدمات کو دنیا کی سب سے بڑی صارف مارکیٹس میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
تنزانیہ کے زینزیبار کے وزیر تجارت و صنعتی ترقی عمر سعید شعبان نے بتایا کہ تنزانیہ کے 34 نمائش کنندگان رواں سال کے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کرکے زرعی پیداوار ، ٹیکسٹائل ، معدنیات ، دستکاری اور صنعتی سامان کی نمائش کریں گے۔
نمائش 5 سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
بندرگاہی شہر دارالسلام میں چینی سفارت خانے میں نمائش کنندگان کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں شعبان نے کہا کہ یہ صرف براعظموں کے درمیان ایک سفر نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تنزانیہ کی تجارتی کشش، تجربہ اور مختلف نوعیت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔
تنزانیہ میں چینی سفیر چھن منگ جیان نے کہا کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نے دنیا بھر میں کمپنیوں اور اجناس کی عالمی سطح پر خریدوفروخت کے مواقع فراہم کرکے عالمی تجارتی حجم میں مئوثر طریقے سے اضافہ کیا ہے۔
چھن نے کہا کہ گزشتہ 6 برس کے دوران 180 سے زیادہ ممالک ، خطوں اور عالمی تنظیموں نے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں حصہ لیا ہے۔
چینی سفیر کے مطابق 2023 میں چین اور تنزانیہ کے درمیان تجارت کا حجم 8.78 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 8.9 فیصد ریکارڈ اضافہ ہے۔
