اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے پہلے سرحد پار سیاحتی تعاون زون نے کام شروع کر...

چین کے پہلے سرحد پار سیاحتی تعاون زون نے کام شروع کر دیا

چین کے جنوبی  گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقہ کے سرحدی شہر  چھو نگ ژو میں  چین۔ویتنام ڈیٹیان۔بان گیوک آبشار سرحد پار سیاحتی تعاون زون میں سیاح حسین مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

نان نِنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی    گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقہ کے سرحدی شہر چھونگ ژو میں پہلے چین۔ ویتنام ڈیٹیان۔ بان گیوک آبشار سرحد پار سیاحتی تعاون زون کے چین کے حصے  کو فعال کر دیا گیا ہے۔

چین کے پہلے سرحد پار سیاحتی تعاون کے زون کے چین کے حصے کا رقبہ تقریباً 2 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اس زون نےستمبر 2023 میں آزمائشی طور پر کام شروع  کر دیاتھا۔

گوانگ شی کے سرحدی معائنہ حکام کے مطابق ڈیٹیان۔ بان گیوک آبشار  ایشیا کی سب سے بڑی سرحدی پار آبشارہے۔تعاون زون کےاندر سیاح کسٹمز کلیئرنس  خدمات کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

گوانگ شی کے نائب چیئرمین ہو فان نے کہا کہ سرحد پار سیاحتی تعاون کے زون کے باضابطہ آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے کھلے پن اور تعاون کے لیے قابل قدر بصیرت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!