گوادر بندرگاہ کے قریب ماہی گیروں کی ایک گودی کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
اسلام آباد (شِنہوا) چین اور پاکستان نے گوادر بندرگاہ اور پاکستان کے دیگر حصوں کے درمیان مضبوط رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ کے دورہ پاکستان پر جاری ایک مشترکہ بیان میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے فریقین نے گوادر بندرگاہ کے معاون بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیز کرنے اور بندرگاہ پر مزید مال بردار جہازوں کو راغب کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کی۔
انہوں نے پانی و بجلی کی قلت دور کرنے، بندرگاہ کے صنعتی زون میں ترقی تیز کرنے، بندرگاہ اور پاکستان کے دیگر حصوں کے درمیان رابطے مستحکم طریقے سے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
