اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکرغزستان کے ساتھ باہمی تعاون مستحکم کرنے کو تیار ہیں، چینی وزیراعظم

کرغزستان کے ساتھ باہمی تعاون مستحکم کرنے کو تیار ہیں، چینی وزیراعظم

 چینی وزیراعظم لی چھیانگ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر کرغز وزیراعظم عقیل بیگ جباروف سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کرغزستان کے ساتھ باہمی تعاون مستحکم کرنے، ترقی و حیات نو میں قابل بھروسہ اور قابل اںحصار شراکت دار رہنے اور اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون گہرا کرنے کے لئے کام کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزیراعظم نے  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر کرغز وزیراعظم عقیل بیگ جباروف سے ملاقات میں کیا۔

چینی وزیر اعظم نے جولائی میں آستانہ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے کرغز ہم منصب صدر جباروف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا جس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔کرغزستان قریبی برادری کے قیام اور دوطرفہ تعلقات و تعاون کو اعلیٰ سطح تک بڑھانے کے منصوبوں اور طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں کرغزستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم اور گہرا کرکے مشترکہ ترقی و خوشحالی کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

ملاقات کے دوران کرغز وزیراعظم جباروف نے کہا کہ کرغزستان اور چین طویل عرصے سے ہمسایہ دوست ممالک ہیں جو قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے اور نتیجہ خیز اقتصادی و تجارتی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کرغزستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں تعاون اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!