اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور سپین کی کمپنیوں کو مل کر کام کرناچا ہئے، ماہرمعاشیات

چین اور سپین کی کمپنیوں کو مل کر کام کرناچا ہئے، ماہرمعاشیات

چین، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ووہو میں چینی کار ساز ادارے چیری کی اسمارٹ فیکٹری کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بارسلونا(شِنہوا) ماہر اقتصادیات ریمن کالڈوچ نے کہا ہے کہ چین اور سپین کی کمپنیوں کو دونوں ملکوں کے مابین کاروبار کرنے کے لئے مل کرکام کرنا چاہئے جبکہ دور جدید کی ٹیکنالوجی اور جدید لاجسٹک سے چھوٹی کمپنیوں کے لئے بھی مواقع دستیاب ہیں۔

ریمن کالڈوچ نے شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں انویژن اور چیری سمیت چینی کمپنیوں کی جانب سے سپین میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپین چینی سرمایہ کاروں کے لئے ایک اچھا ملک ہے۔

ستمبر میں سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے دورہ چین کے دوران چین کے انویژن گروپ نے ایک نئے الیکٹرولیزر پلانٹ کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالر کا سرمایہ لگانے کے منصوبے کااعلان کیاتھا۔

اسی طرح  چیری گروپ نے اپریل میں سپین کی کمپنی ایبرو ای وی موٹرز کے ساتھ بارسلونا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے  کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

کیٹیڈرا چائنہ فاؤنڈیشن کے نائب صدرریمن کالڈوچ نے مزید کہاکہ سپین کو چین  میں  ایک دوست ملک سمجھا جاتا ہے اور کاروبار کرتے وقت اچھے طویل مدتی تعلقات اور سازگار صورتحال اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!