پاکستان، چینی وزیراعظم لی چھیانگ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
اسلام آباد (شِںہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے اور ابھرتی صنعتوں میں تعاون وسیع کرنے کے لئے تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ مشترکہ ترقی میں مزید پیشرفت ہوسکے۔
لی نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات میں کہی۔
لی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے جولائی میں تاجکستان کا کامیاب سرکاری دورہ کیا جس میں دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر چین ۔ تاجکستان تعلقات کو نئے دور میں جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری تک بڑھانے اور چین ۔ تاجکستان برادری کو اعلیٰ سطح پر مشترکہ مستقبل کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت چین ۔ تاجکستان تعلقات اور تعاون میں فروغ کا نیا خاکہ تیار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو مزید عملی شکل دیکر روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
اس عمل سے باہمی سیاسی اعتماد گہرا کرتے ہوئے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور تائید ہوگی اور چین ۔ تاجکستان ہمہ جہت تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جایا جاسکے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد ملیں گے۔
ملاقات کے دوران تاجک وزیراعظم رسول زادہ نے کہا کہ تاجکستان اور چین کے درمیان روایتی دوستی گہری اور باہمی مضبوط سیاسی اعتماد ہے جبکہ دوطرفہ تعلقات بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ تاجکستان عوامی جمہوریہ چین کو 75 برس میں حاصل کردہ قابل ذکر ترقیاتی کامیابیوں پر مبارکباد دیتا ہے اور تاجکستان کی ترقی میں طویل مدتی قابل قدر تعاون پر چین کا شکرگزار ہے۔
