چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی ثقافت سے متعلق چینی صدر شی جن پھنگ کے نظر ئیے کے مطالعہ اور نفاذ پر بیجنگ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے ثقافت بارے نظرئیے کے مطالعے اور اس کے نفاذ کے فروغ کے حوالے سے بیجنگ میں ایک سیمینار منعقد ہوا ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی نے سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
تقریب کے شرکاء کے مطابق ثقافت و فنون کے شعبے کی خوشحالی اور نئی بلندیوں کے حصول کے لئے نظر ئیے کا مکمل مطالعہ اور نفاذ ضروری ہے۔
انہوں نے عمدہ روایتی چینی ثقافت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے اور دوسرے ممالک کی عمدہ ثقافتوں سے ترغیب حاصل کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ثقافت اور فنون کے کاموں پر جماعت کی نگرانی برقرار رکھنی چاہئے اور کام سے متعلق پارٹی اصولوں اور پالیسیوں پر خلوص نیت سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔
سیمینار کی صدارت قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرپرسن تے نِنگ نے کی۔
