اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت کے لیے...

چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت کے لیے تیار ہے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد ، چینی وزیراعظم لی چھیانگ پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ملکر اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھنے اور اہم مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔

چینی وزیراعظم لی نے  پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسایہ ، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں جن کی دوستی دیرینہ ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ آہنی دوستی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان نے ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو گہرا کیا ، اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نتیجہ خیز رہا ہے اور دوستی کے لیے عوامی تائید ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔

چینی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نکتہ نگاہ سے دیکھا ہے اور ہمیشہ پاکستان کو چین کی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح پر رکھا ہے۔ چین۔ پاکستان دوستی اور تعاون کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں اطراف کی عوام کو مزید فوائد دینے کے لئے چین ، پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین حکمرانی کے تجربے پر تبادلے مضبوط بنانے، ترقیاتی حکمت عملی کے فروغ ، اقتصادی و تجارتی تعاون وسیع کرنے ، عوامی و ثقافتی تبادلے گہرے کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بہتر باہمی استفادے اور بہتر نتائج کے لئے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے میں تبدیل کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک ۔ چین دوستی ایک طویل تاریخ کی حامل ہے اور اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں کافی گہری ہیں۔ عالمی صورتحال میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود دوطرفہ تعلقات نے ہمیشہ مستحکم پیشرفت کی اور ہمیشہ ایک نئی بلندی کی سمت بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے ۔ پاکستان ہمیشہ کی طرح بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے چین کا ساتھ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!