منگل, ستمبر 16, 2025
تازہ ترینچین کی معروف کافی کمپنی نےعظیم تر خلیجی علاقے میں برازیلین کافی۔تھیم...

چین کی معروف کافی کمپنی نےعظیم تر خلیجی علاقے میں برازیلین کافی۔تھیم سٹور کا افتتاح کردیا

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شیونگ آن نیو ایریا میں لوکن کافی کا ایک ملازم گاہگ کے لئے کافی بنا رہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی معروف کافی  کمپنی لوکن کافی نے گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے اندر گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگ ژو میں اپنا پہلا برازیلین۔تھیم کافی سٹور باضابطہ طور پر کھول دیا ہے۔

یہ اس برانڈ کا چین میں چوتھا سٹور ہے۔لوکن اس وقت چین بھر میں 20 ہزار سے زیادہ سٹورز چلا رہی ہے۔کئی سالوں سے اس نے برازیل کے ساتھ فعال طور پر کافی کی تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ 2025 سے 2029 تک لوکن برازیل سے 2 لاکھ 40 ہزار ٹن کافی بینز خریدے گی۔جن کی مالیت 10 ارب یوآن (تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر) ہوگی۔یہ لوکن کا کافی کے بیج خریدنے کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

برازیل دنیا میں کافی پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔جو  عالمی سطح پر کافی بیجوں کا ایک تہائی حصہ فراہم کرتا ہے جبکہ چین کی کافی کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر نے کے مرحلے میں ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا چین بھر میں 30 برازیلین۔تھیم سٹورز کھولنے اور نیا برازیلین کافی عجائب گھر تعمیر کرنے  کا  بھی ارادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!