ہفتہ, نومبر 29, 2025
پاکستانوزارت مواصلات کا ایم 5 موٹروے پر یکطرفہ ٹریفک بحالی کا فیصلہ

وزارت مواصلات کا ایم 5 موٹروے پر یکطرفہ ٹریفک بحالی کا فیصلہ

وزارت مواصلات نے سیلاب متاثرہ ایم 5 موٹر وے پر یکطرفہ ٹریفک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پروفاقی سیکرٹری نے چیئرمین این ایچ اے کے ہمراہ جلال پورمیں سیلاب سے متاثرہ ایم فائیو کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ موٹروے کوسیلاب سے 4مقامات پرنقصان پہنچا، انجینئرز اورمتعلقہ حکام کو ایم فائیو پر ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم فائیوکی بحالی کیساتھ مزید نقصان سے بچانے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایم 5 پر یکطرفہ ٹریفک بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!