منگل, ستمبر 16, 2025
پاکستانفنگر پرنٹس مسائل کا شکار افراد کیلئے نادرا جلد فیس ریکگنیشن نظام...

فنگر پرنٹس مسائل کا شکار افراد کیلئے نادرا جلد فیس ریکگنیشن نظام لائے گا

نادرا نے فنگر پرنٹس مسائل کا شکار افراد کیلئے فیس ریکگنیشن سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ترجمان نادرا شباہت علی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، کم عمر بچوںکیلئے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں تو بچوں کے شناختی کارڈ کیلئے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کائونٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے، ایسے معمر افراد جن کے فنگر پرنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے ان کیلئے فیس ریکگنیشن سسٹم لارہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!