سپین کے شہر میڈرڈ میں چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ اور امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ کا مذاکرات سے قبل گروپ فوٹو-(شِنہوا)
میڈرڈ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے کہا ہے کہ اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے چین کا عزم غیر متزلزل ہے۔
یہ بات انہوں نے چین اور امریکہ کے وفود کے درمیان ہونے والی اقتصادی و تجارتی بات چیت کے دوران کہی۔
نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چین بیرون ممالک میں چینی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کے قومی مفادات اور جائز حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔
