اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآئینی ترامیم آنے میں ہفتہ، دس دن لگ سکتے، نہ بھی آئی...

آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ، دس دن لگ سکتے، نہ بھی آئی تو قیامت نہیں آئیگی، عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم انے میں ہفتہ، دس دن لگ سکتے ہیں، ترامیم نہ بھی آئیں تو قیامت نہیں آ جائے گی، مولانا فضل الرحمن بہت چیزوں پر مطمئن، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو ہرفریق کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امکان ہے دونوں ایوانوں کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو جائے گا، آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ،دس دن بھی لگ سکتے ہیں،اگر ترامیم نہ بھی آئیں تو قیامت نہیں آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے وقت مانگا ہے، وہ بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے۔انہوں نے کہا کہ قانون مطلوبہ اکثریت مانگتا ہے،نمبر گیم کا کا مسئلہ نہیں،مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!