اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینحکومت سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنا کر وہاں سے اپنی من...

حکومت سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنا کر وہاں سے اپنی من مانی کروانا چاہتی ہے،عمر ایوب

گوجرانوالہ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنا کر وہاں سے اپنی من مانی کروانا چاہتی ہے، آئینی ترامیم ایک دو دن نہیں، مہینوں کا کام ہے،اینٹی منی لانڈرنگ پر 8 ماہ اور اٹھارہویں ترمیم پر ایک سال لگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جو ترامیم کرنے جا رہی ہے وہ بڑی خطرناک ہیں، یہ غلط ترامیم کر کے سپریم کورٹ کے اوپر ایک اور عدالت بنانا چاہ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اپنی من مانی وہاں سے کروائیں جس کی ہم نے مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کی مولانا فضل الرحمن نے بھی مخالفت کی ہے، جب ترامیم ہوتی ہیں تو ایک ایک شق پر بحث ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم ایک دو دن نہیں، مہینوں کا کام ہے،اینٹی منی لانڈرنگ پر 8 ماہ اور اٹھارہویں ترمیم پر ایک سال لگا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!