اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانگوجرانوالہ، جائیداد تنازع، فائرنگ کر کے 2بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل...

گوجرانوالہ، جائیداد تنازع، فائرنگ کر کے 2بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں جائیداد تنازع پر دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے گھر میں سوئے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں دو سگے بھائی احمد، خالد اور دو کزنز اظہر اور امانت شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازع اور سابق دشمنی چل رہی ہے، ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں۔پولیس نے مطابق شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!