اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج،ذاتی سیاسی مفادات کیلئے...

آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج،ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج،ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا جارہا ہے،مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عالیشان عمارت بن کر رہ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ کل اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، ساری رات آئینی ترمیم کیلئے ووٹ مانگا جا رہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دکھایا گیا، پتہ نہیں آئینی ترمیم تھیں یا ایون فیلڈ کی تفصیلات جو سامنے نہیں آ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح سسپینس میں رکھا گیا، ساری رات آئین وقانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جا رہی تھی، آئین کیساتھ کھلواڑ،سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کے نام پر ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا جارہا ہے، اس بار سپریم کورٹ پر حملے میں جعلی حکومت کا ساتھ پیپلز پارٹی بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے، مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عالیشان عمارت بن کر رہ جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!