لاہور: ایف آئی اے نے قتل مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے قتل مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عمران گزشتہ 18 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کیخلاف سال 2006 میں تھانہ احمد نگر گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم محمد اصغر پاکپتن پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا جس کیخلاف 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کوپنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
