بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ کوسوو کے مسئلہ پرسربیا کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کوسوو کے علاقے میں سربوں کے تحفظ اوران کے قانونی حقوق اور مفادات کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق پرسٹینا میں عارضی اداروں کی پولیس نے شمالی کوسوو میں سربوں کے اداروں پر چھاپہ ماراور ان پر قبضہ کرتے ہوئے چار سربوں کو گرفتار کر کے شمالی کوسوو میں واقع نیشنل بینک آف سربیا میں سربیا کی کرنسی ضبط کی۔ کوسوو کے علاقے میں صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہوگئی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےاس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ اقدامات سے مسئلہ حل ہونے کی بجائے اس سے صرف علاقائی سلامتی اور استحکام متاثر ہوگا۔
