اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلپاپوانیو گنی میں سونے کی کان کے قریب لڑائی میں کم از...

پاپوانیو گنی میں سونے کی کان کے قریب لڑائی میں کم از کم 20 افرادہلاک

سڈنی: پاپوا نیو گنی میں سونے کی کان کے قریب ہونے والی شدید قبائلی لڑائی میں کم از کم 20 افراد مارے گئےہیں۔

مقامی اخبار پوسٹ کورئیر کے مطابق،اینگا صوبے کی وادی پورگیرا جہاں ملک کے سونے کے وسیع ذخائرپائے جاتے ہیں،  میں لڑائی گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوئی جب غیر قانونی کان کنوں کے دو دھڑوں کی لڑائی میں دو افراد مارے گئے۔

پوسٹ کورئیر کی رپورٹ کے مطابق  تقریباً 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کان کے دو مقامی مزدور بھی شامل ہیں، مارے جانے والوں کی  تعداد میں ہر روز بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور پورگیرا سے 5ہزار سے زیادہ افرادجان بچانے کے لیے انخلا کرگئے ہیں۔

مقامی اخبار دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق  پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے امن و امان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے پورگیرا میں بنیادی ڈھانچے اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی احکامات جاری کیے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!