اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجاپان کے سیٹلائٹ کی لانچنگ دوسری بار ملتوی کردی گئی

جاپان کے سیٹلائٹ کی لانچنگ دوسری بار ملتوی کردی گئی

ٹوکیو: جاپان کی جانب سے معلومات  اکٹھا کرنے کے مقصد کے لیے سیٹلائٹ کی لانچنگ پیر کو دوسری بار ملتوی کردی گئی۔

راکٹ ساز کمپنی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے کہا کہ بالائی فضا میں ناسازگار موسمی حالات کی وجہ سے کاگوشیما پریفیکچر کے تانیگاشیما اسپیس سنٹر سے ایچ 2اے راکٹ کی دوپہرکو ہونے والی لانچنگ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

متسوبشی کا کہنا ہے کہ لانچنگ کے مقررہ وقت پرخلائی مرکز کے اوپر ہوا کی رفتارلانچنگ کے معیارکے مطابق نہیں  تھی  اوریہ کہ لانچنگ  کی نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

جاپانی حکومت کے  ریڈار سیٹلائٹ کو لے جانے والے راکٹ کو ابتدائی طور پر بدھ کو روانہ ہونا تھا لیکن مینوفیکچرر کے مطابق، متوقع خراب موسم کی وجہ سے لانچ کو پیر تک ملتوی کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!