کابل: افغانستان کی نگراں حکومت نے ملک بھر میں 8ہزار165 اساتذہ اور انتظامی اہلکاروں کی بھرتی کااعلان کیا ہے۔
سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر تعلیم مولوی عبدالخالق صادق نے بتایا کہ اساتذہ اور انتظامی اہلکاروں کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور امتحان پاس کرنے والوں کو بغیر کسی تعصب کے ملازمت پر رکھا جائے گا۔
وزارت کے مطابق، اس وقت افغانستان میں 1کروڑ سے زیادہ بچے سرکاری اور نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آیا لڑکیوں کو ساتویں جماعت سے اوپرکی تعلیم پر پابندی ختم کی جارہی ہے یا نہیں۔
افغان نگراں حکومت کی جانب سے عائد پابندی کی وجہ سے لڑکیاں تاحکم ثانی ساتویں جماعت سے اوپر تعلیم حاصل نہیں کرسکتیں۔
