اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشِنہوا کے صدرکی ماسکو میں تاس کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

شِنہوا کے صدرکی ماسکو میں تاس کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

ماسکو: شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے ماسکو میں روسی خبر ایجنسی  تاس کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کوندراشوف سے ملاقات کی۔

فو ہوا نے تاس کو اس کی 120ویں سالگرہ اور برکس میڈیا سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے شِنہوا اور تاس کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ادارے  خبروں، دوروں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

فو نے کہا کہ شِنہوا عالمی میڈیا کے منظر نامے میں مثبت کوششوں کے ساتھ مزید آوازوں کو فروغ دینے کے لیے تاس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

کوندراشوف نے برکس میڈیا سمٹ کی میزبانی میں تاس کی بھرپور حمایت پر شِنہوا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاس اور شِنہوا  کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ایجنسیوں کے درمیان قریبی روابط  برقرار رکھنے اور زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے اپنے تعاون کے طریقہ کار کو وسعت دینے پر آمادگی ظاہر کی۔فو نے گزشتہ روز تاس کی 120ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!