پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترین47 ویں ورلڈ سکلز مقابلوں میں چین کی پہلی پوزیشن

47 ویں ورلڈ سکلز مقابلوں میں چین کی پہلی پوزیشن

لیون: فرانس کے شہر لیون میں گزشتہ روز اختتام پذیر ہونے والے 47 ویں ورلڈ سکلز مقابلوں میں چینی کھلاڑیوں نے 36 طلائی تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

طلائی  تمغوں کے علاوہ  چینی ٹیم نے  چاندی کے نو ، کانسی کےچار اور آٹھ  میڈلیئنز آف ایکسیلنس جیتے۔

انڈسٹری 4.0 مقابلے میں دو چینی شرکاء کو مقابلے  میں سب سے زیادہ مجموعی سکور حاصل کرنے پر  البرٹ وڈال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب میں ورلڈ سکلز کا پرچم باضابطہ طور پر لیون سے چین کے شہر شنگھائی کے حوالے کیا گیا جو ان  مقابلوں کے 48 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

11 سے 14 ستمبر تک منعقد ہونے والے اس سال کے مقابلے  میں تقریبا 70 ممالک اور خطوں سے تقریبا 14  سو شرکاء نے 59 مہارت کے شعبوں میں حصہ لیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!