اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے جغرافیائی شناخت کے تحفظ کو فروغ دیا ہے ، آئی...

چین نے جغرافیائی شناخت کے تحفظ کو فروغ دیا ہے ، آئی پی اتھارٹی

بیجنگ: چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن  نے کہا ہےکہ حالیہ برسوں میں چین نے جغرافیائی شناخت کے تحفظ کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور اگست کے اختتام تک جغرافیائی شناخت کی 2 ہزار 523 مصنوعات کی منظور دی گئی اور 7 ہزار 385 ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کئے گئے۔

جغرافیائی شناخت کسی مصنوعات جغرافیائی مقام کو ظاہر کرتے ہیں اور اس خاصیت کو ان مصنوعات کی ساکھ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دانشورانہ ملکیتی حقوق کی ایک اہم قسم اور معیار کی ضمانت ہے۔

چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن نے بیجنگ میں منعقدہ 13 ویں چائنا انٹلیکچوئل پراپرٹی سالانہ کانفرنس میں بتایا کہ چین کے جی آئی ز کی براہ راست سالانہ پیداواریمالیت میں 2020 کے بعد سے مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یہ 2023 کے اختتام تک 96 کروڑ 10 لاکھ یوآن (133.7 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی تھی۔

کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک کے ماہرین، اسکالرز اور کاروباری نمائندوں نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور عالمی جی آئی تعاون کے نئے ماڈلز تلاش کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!