بیجنگ: چین نے 2025 میں آبادی کے مںتخب حصے کا سروے کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک کی آبادی میں ہونے والی ترقی کی نگرانی کرنا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق اگلے سال یکم نومبر سے تقریباً 50 لاکھ گھرانوں کے ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کا سروے کیا جائے گا۔ یہ تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد کے مساوی ہے۔
منتخب رہائشیوں سے بنیادی معلومات حاصل کی جائیں گی جن میں عمر، صنف ، تعلیم ازدواجی حیثیت اور رہائشی حالات شامل ہیں۔
چین نے اس نوعیت کا پہلا سروے 1987 میں کیا تھا جس کے بعد سے اب تک 4 سروے کئے جاچکے ہیں۔
