بیجنگ: چین نے نئے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں جس کا مقصد اناج کی حفاظت کو ضمانت دینا ، زراعت میں اپنی قوت بڑھانا اور مختلف نوعیت کی خوراک کی فراہمی کے نظام کا قیام تیز کرنا ہے۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق ملک خوراک کے حوالے سے ہمہ جہت نقطہ نگاہ اپنائے گا، خوراک کی نئی اقسام، نئے کھیتوں اور نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے مؤثر طریقے سے فروغ کے اقدامات پر عملدرآمد کرے گا۔
اس کے علاوہ جنگلاتی خوراک کے وسائل، سبزی خورمویشیوں کی مصنوعات، آبی مصنوعات اور خوردنی مشروم کی صنعت سمیت متعدد ذرائع سے خوراک کے وسائل وسیع کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ خوراک کی ترقی میں معیار اور اس کی اثرات بہتر بنانے کے لئے بنیادی تحقیق اور افزائش نسل جیسی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کو فروغ دیا جائے گا۔
