اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز کاعوامی کانگریس کے کام میں نئی بنیادیں...

چین کے اعلیٰ قانون ساز کاعوامی کانگریس کے کام میں نئی بنیادیں قائم کرنے پر زور

بیجنگ: چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے قومی عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، بہتر بنانے اوراسےاچھی کارکردگی کیساتھ چلانےاور  اس کے کام میں نئی بنیاد قائم کرنے  کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

ژاؤ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی اعلی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں،  نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قومی عوامی کانگریس کے نظام ، چین کے بنیادی سیاسی نظام کی خصوصیات  سے مکمل فائدہ اٹھانا اور پارٹی اور ملک کی خوشحالی اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے قومی عوامی کانگریس کے کام کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کے کام کے تمام پہلوؤں میں لوگوں کو مطلع کرنے ، انکی شرکت ، انہیں سننے اور نگرانی کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!