اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ،سابق امریکی صدر محفوظ رہے،تحقیقات جاری ہیں،ایف...

ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ،سابق امریکی صدر محفوظ رہے،تحقیقات جاری ہیں،ایف بی آئی

نیویارک: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مبینہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے،جبکہ امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو(ایف بی آئی) نے فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کورس میں پیش آنے والے واقعے کی ممکنہ طور پر قاتلانہ حملے کے طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے ووڈ لائن پر حملہ آور مسلح مشکوک شخص کا پتہ لگایا تاہم ٹرمپ کو اس واقعے میں کوئی زخم نہیں آیا ۔

حملہ آور کے  قریب سے ایک بندوق ملی  جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے ذمہ دار شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سیکرٹ سروس نے بتایا کہ ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا جبکہ سابق صدر محفوظ ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ہم جلد ہی مزید تفصیلات حاصل کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!