اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینشین ژو-20 کے خلا نوردوں نے بیرونی خلائی سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ...

شین ژو-20 کے خلا نوردوں نے بیرونی خلائی سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ مکمل کرلیا

شین ژو-20 کے خلا نورد چھن ڈونگ چین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن کے باہر سرگرمی انجام دے رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں موجود خلائی سٹیشن پر تعینات شین ژو-20 کے عملے نے اپنے مشن کے بیرونی خلائی سرگرمیوں کا تیسرا سلسلہ مکمل کرلیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق چھن ڈونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جے پر مشتمل خلانوردوں نے تقریباً ساڑھے 6 گھنٹے تک خلا میں کام کیا اور تمام متعلقہ سرگرمیاں رات 10 بج کر 47 منٹ (بیجنگ وقت) پر مکمل کیں۔ اس دوران انہیں خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی کنٹرول ٹیم کی مدد حاصل رہی۔

سی ایم ایس اے کے مطابق چھن ڈونگ اور وانگ جے نے خلا میں چہل قدمی کے دوران ملبے سے بچاؤ کے آلات اور اضافی بیرونی سہولیات نصب کرنے کے علاوہ بیرونی آلات کی جانچ اور مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔

اب تک چھن ڈونگ بیرونی خلائی سرگرمیوں کے 6 ادوار انجام دے چکے ہیں جو کہ کسی بھی چینی خلانورد کی جانب سے خلا میں سب سے زیادہ چہل قدمی ہے۔

شین ژو-20 کے خلانورد اپنے خلائی سفر کا نصف مرحلہ مکمل کر چکے ہیں۔ عملہ اس وقت خلائی سائنس کے مختلف تجربات میں مستحکم پیش رفت کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!