اتوار, اگست 17, 2025
تازہ ترینجاپان احترام پانے کے لئے تاریخ کا سامنا کرے،چینی وزیر خارجہ

جاپان احترام پانے کے لئے تاریخ کا سامنا کرے،چینی وزیر خارجہ

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر آن نِنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی 10 ویں لان کانگ- می کونگ تعاون (ایل ایم سی) وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں- (شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان پر زور دیا  ہےکہ وہ احترام حاصل کرنے اور دوبارہ غلط راستے پر جانے سے بچنے کے لئے تاریخ سے سبق سیکھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات 10ویں لان کانگ-می کونگ تعاون (ایل ایم سی)کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے تاریخی معاملات پر چین کا موقف واضح کیا۔

وانگ نے کہا کہ میں اس خاص دن پر چین کا موقف دہرانا چاہوں گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 80 سال قبل جاپان کو شکست ہوئی تھی، اس نے پوٹسڈیم اعلامیہ قبول کیا تھا اور اپنی غیر مشروط شکست کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی عسکریت پسندوں کی طرف سے مسلط کی گئی جارحانہ جنگ نے چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے لوگوں پر بے پناہ مصائب ڈھائے اور خود جاپانی عوام نے بھی شدید دکھ اٹھائے۔

وانگ نے کہاکہ قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ سمیت کئی بین الاقوامی معاہدوں میں جاپان کی جنگی ذمہ داری واضح طور پر بیان کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جاپان کو چین سے ہتھیائی گئی زمینیں واپس کرنا ہوں گی جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کا ایک ناقابل تردید نتیجہ تھا اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کا ایک اہم حصہ ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ آج بھی جاپان میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو اب بھی اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرتی ہیں،  تاریخ کو مسخ اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ پیش کرتی ہیں اور یہاں تک کہ جنگی مجرموں کے ناموں کو بحال کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!