چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان معمول کی پریس بریفنگ دے رہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے اعلان کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے میڈیا کے ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ آج سے 80 سال قبل چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں نے تائیوان کے ہم وطنوں سمیت عظیم قربانیوں اور خونریزی کے بعد جاپانی عسکریت پسندوں کو شکست دی اور یوں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح حاصل کی۔
ژو نے زور دے کر کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی پوری چینی قوم کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ تھی اور یہ دوسری جنگ عظیم کی فتح اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔
ژو نے کہا کہ لائی کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ مکمل طور پر قومی موقف سے ہٹ چکے ہیں اور جان بوجھ کر چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے تاریخی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
ژو نے کہا کہ ہم لائی کو متنبہ کرتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کی کوئی بھی حرکت شرمندگی کا باعث بنے گی اور علیحدگی پسند عزائم محض ایک فریب ہیں۔
