نیپال میں چین کی ایک کمپنی کے مالی تعاون اور نگرانی میں چلنے والا اپر مرسیانگڈی اے پن بجلی منصوبہ جمعہ کی شام تک مجموعی طور پر 3 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کر چکا ہے۔ یہ پیداوار قومی گرڈ کو ماحول دوست توانائی کی مسلسل فراہمی میں مدد دے رہی ہے۔
نیپال کے مغربی ضلع لمجنگ میں واقع دریائی بہاؤ سے چلنے والا یہ پن بجلی گھر 50 میگاواٹ کی تنصیب شدہ صلاحیت رکھتا ہے۔اس کی تعمیر جنوری 2013 میں شروع ہوئی تھی۔ اس منصوبے نےجنوری 2017 میں تجارتی بنیادوں پر پیداوار کا آغاز کر دیا ۔
سال 2024 میں اس منصوبے نے 37 کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ آور بجلی پیدا کر کے اپنے سالانہ پیداواری منصوبے کا 107 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔ اسی سال قومی گرڈ میں شامل ہونے والی بجلی کی مقدار 37 کروڑ 20 لاکھ کلو واٹ آور رہی جو سالانہ معاہدہ شدہ پیداوار کا 117.1 فیصد تھی۔
یہ بجلی نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور دوسرے بڑے شہر پوکھرا سمیت مختلف علاقوں کو فراہم کی جا رہی ہے جس سے خاص طور پر خشک موسم میں بجلی کی کمی کو مؤثر طور پر کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
کٹھمنڈو، نیپال سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
نیپال میں چینی کمپنی کا پن بجلی منصوبہ مکمل
50 میگاواٹ صلاحیت، 3 ارب کلو واٹ آور مجموعی پیداوار
اس ڈیم کی تعمیر کا آغاز جنوری 2013 میں ہوا
ڈیم نے جنوری 2017 میں تجارتی پیداوار شروع کی گئی
اس ڈیم سے سال 2024 میں ہدف سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی
ڈیم کی پیدوار سے قومی گرڈ میں 37 کروڑ 20 لاکھ یونٹ شامل
صاف اور پائیدار توانائی کی فراہمی جاری
منصوبہ خشک موسم میں بجلی کی قلت کم کرنے میں مددگار

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link