اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر و دیگر 2ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کیخلاف شکایات نمبر ہائے 532/2021، 557/2022، 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں خارج کردیا گیا ہے۔
