چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ایژو کے ایژو ہواہو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سامان کی ترسیل کے مرکز کا اندرونی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 2025 کے پہلے 7 ماہ میں 44 کروڑ رہی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ(سی اے اے سی) کے مطابق اس شعبے کی مجموعی نقل و حمل پہلے 7 مہینوں میں 93.15 ارب ٹن-کلومیٹر رہی جو کہ 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
اس دوران 56 لاکھ 50 ہزار ٹن سے زائد کارگو اور ڈاک ہوائی ذریعے سے منتقل کی گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14.7 فیصد زائد ہے۔
سی اے اے سی کے مطابق صرف جولائی میں اس شعبے کی نقل و حمل 8.6 فیصد اضافے سے 14.8 ارب ٹن-کلومیٹر رہی، مسافروں کی تعداد 3.9 فیصد اضافے سے 7 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی اور کارگو اور ڈاک کی ترسیل 15.3 فیصد اضافے کے ساتھ 8 لاکھ 67 ہزار ٹن رہی۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ چینی ایئرلائنز کے ذریعے گزشتہ ماہ بین الاقوامی روٹس پر ریکارڈ 70 لاکھ 90 ہزار مسافروں نے سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
