ہفتہ, اگست 16, 2025
انٹرنیشنلپوتن کے ساتھ ملاقات نہایت مفید رہی مگر کوئی معاہدہ نہ...

پوتن کے ساتھ ملاقات نہایت مفید رہی مگر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا،ٹرمپ

امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکریج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اینکریج(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ الاسکا کے شہر اینکریج میں "نہایت مفید ملاقات” ہوئی تاہم سربراہ ملاقات یوکرین بحران پر کوئی معاہدہ ہوئے بغیر ختم ہوئی۔

امریکی ریاست الاسکا کے سب سے گنجان آباد شہر اینکریج میں دونوں صدور نے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں اپنی بات چیت کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ "کئی نکات پر متفق” ہوئے اور فریقین نے کچھ پیش رفت ضرور کی، اگرچہ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

پوتن نے کہا کہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ یوکرین کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ جو اتفاق رائے کیا وہ یوکرین میں امن کی راہ ہموار کرے گا۔

سٹیج پر ایک ساتھ تقریباً 10 منٹ تک کھڑے دونوں رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ بالمشافہ بات چیت کے دوران کچھ پیش رفت ہوئی ہے مگر کوئی ٹھوس معاہدہ سامنے نہیں آیا۔

پوتن نے کہا کہ مذاکرات "باہمی احترام کے تعمیری ماحول” میں ہوئے اور یہ کہ دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کافی عرصے سے زیر التوا تھی۔

یہ ملاقات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی۔ یہ 2021 کے بعد دونوں ممالک کے صدور کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!