اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ برائے قدرتی وسائل نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر انیپولس کائونٹی میں گر کر تباہ ہوا جس کے فوری بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گرا یا کوئی اور حادثہ پیش آیا، اس بارے تحقیقات جاری ہیں۔
