پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے ٹیسٹ ملتوی کردی گئے۔ ڈائریکٹر ایٹا نے جاری بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ملتوی ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
