اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیمن،القاعدہ کے مشتبہ خود کش حملے میں 14 فوجی ہلاک

یمن،القاعدہ کے مشتبہ خود کش حملے میں 14 فوجی ہلاک

عدن، یمن: یمن کے شورش زدہ جنوبی صوبے ابیان میں القاعدہ کے مشتبہ خود کش حملے میں کم از کم 14 فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقامی سیکورٹی اہلکار نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق  جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے موديہ ضلع  میں جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی ) کے ساتھ منسلک تیسری بریگیڈ فورسز کوخود کش حملے سے نشانہ بنایاگیا۔

دھماکے میں کافی جانی نقصان ہوا، ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق حملے میں کم از کم 14 فوجی ہلاک ہوئے  ۔ اہلکار کے مطابق، 17 فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ حملہ آورنے فوجی چوکیوں سے گزرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی الفرید اسکول کے ہیڈکوارٹر میں دھماکے سے اڑادی۔الفرید اسکول میں  اس وقت  ایس ٹی سی کی فورسز کا عارضی اڈہ قائم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!