اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی سفیر کی نورڈاسٹریم معاملے پرامریکی خاموشی کی مذمت

روسی سفیر کی نورڈاسٹریم معاملے پرامریکی خاموشی کی مذمت

ماسکو: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ واشنگٹن نورڈاسٹریم اور نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن دھماکوں پرخاموشی اختیار کرکے  دہشت گردی کو واضح طور پر قانونی حیثیت دے رہا ہے۔

تاس  نیوزایجنسی کے مطابق  انتونوف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی امریکی رہنماؤں کی طرف سے پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کی اہمیت بارے دیے گئے بیانات کو بھول جائے۔ ان کا مقصد ہے کہ الزام مکمل طور پر یوکرینی کٹھ پتلیوں پر ڈال دیا جائے، حالانکہ وہ اس سے اچھی طرح  آگاہ ہیں کہ کیف واشنگٹن کی مرضی کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھاتا۔

روسی سفیر نے کہا کہ امریکی حکام کا ہائی پروفائل موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار سے کافی کچھ سمجھ آتا ہے یہ کہ وہ بیرونی مبصرین کے طور پراپنے لیے سازگار پوزیشن ا ختیار کرنا چاہتے ہیں۔

انتونوف نے مزید کہاکہ امریکی حکام نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوئی لب کشائی نہیں کی کہ  تقریباً دو سال پہلے ہونے والے واقعات  کی سچائی سامنے آئے ،امریکہ مستقبل میں اسی طرح کے جرائم کے لیے کھلی چھوٹ دے رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!