شی چھانگ:چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے ایک نئے گروپ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔
یاؤگان -43 01 گروپ کے سیٹلائٹس کوجمعہ کی سہ پہر3 بج کر 35 منٹ(بیجنگ وقت) پر کیریئر راکٹ لانگ مارچ-4بی کے ذریعے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا گیا،جو بعد ازاں اپنے مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگئے۔
ان سیٹلائٹس کو بنیادی طور پرنچلے مدار کے سیٹلائٹس کی نئی ٹیکنالوجیز پر تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ راکٹس کا 531 واں فلائٹ مشن ہے۔
