پشاور: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ارشاد روغانی نے منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز قائم کئے جارہے ہیں، ایئرپورٹ سمیت 3 الاقوامی بارڈرز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات ہیں، کووڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کیسز میں ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں ہے، تمام متاثرہ کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔دوسری جانب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کو منکی پاکس سے بچاؤ اور طبی امداد کیلئے انتظامات کی ہدایات کے باوجود لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کاؤنٹرز قائم نہیں کئے جاسکے ہیں۔
