جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا دارالحکومت پراگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
پراگ(شِنہوا)جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا نے کہا ہے کہ ان کا ملک فی الحال یوکرین کے لئے امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں شامل نہیں ہوگا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو یوکرین کی مدد کے لئے شمالی اٹلانک معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے ساتھ ہتھیاروں کے حوالے سے ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت جرمنی، فن لینڈ، ڈنمارک، سویڈن، ناروے، برطانیہ، نیدر لینڈز اور کینیڈا امریکی کمپنیوں سے بڑی مقدار میں ہتھیاروں کی خریداری کے لئے مالی امداد فراہم کریں گے اور یہ سامان براہ راست کیف کو بھیجا جائے گا۔
وزیراعظم فیالا نے مقامی میڈیا پبلیکو کو بتایا کہ جمہوریہ چیک یوکرین کی مدد کے لئے دیگر منصوبوں اور طریقوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
جمہوریہ چیک کی وزارت دفاع نے چیک نیوز ایجنسی کو تصدیق کی کہ وہ وزیراعظم کے موقف سے اتفاق کرتی ہے اور ہمارا ہتھیاروں کی خریداری میں شامل ہونے کا کوئی ارداہ نہیں ہے۔
