ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین 31 اگست سے یکم ستمبر تک تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم...

چین 31 اگست سے یکم ستمبر تک تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد کرے گا

چین 31 اگست سے یکم ستمبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کا تیانجن سربراہ اجلاس منعقد کرے گا۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اعلان کیا ہے کہ 20 سے زائد ممالک کے رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آمدہ تیانجن سربراہ اجلاس اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وانگ نےتیانجن میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بایوف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایس سی او تیانجن سربراہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک منعقد ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے اسی روز تیانجن میں ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اس اجلاس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم رائیزینکوف،بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر،ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی،قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نورتلیف،کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلو بائیف،پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف،تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محر الدین،ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف،ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بایوف، ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر اولاربیک شرشیف نے شرکت کی۔

وانگ نے ایس سی او رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ تاریخ اور مستقبل دونوں کے لئے اجتماعی ذمہ داری کے احساس کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے تنظیم کی ترقی کے لئے 5 اہم تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ  رکن ممالک کو چاہیے کہ اصل امنگ پر قائم رہیں اور شنگھائی جذبے کو آگے بڑھائیں،سلامتی کی بنیاد کو مستحکم کریں ،ترقی کے نئے انجن کو آگے بڑھانے کے لئے باہمی مفید نتائج حاصل کریں،دوستی اور اچھی ہمسائیگی کو فروغ دیں اورانصاف و عدل کا تحفظ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!