اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور لاؤس کے مابین ایل ایم سی خصوصی فنڈ 2025 کے...

چین اور لاؤس کے مابین ایل ایم سی خصوصی فنڈ 2025 کے لئے تعاون کے معاہدے پر دستخط

سیاح لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں واقع لاؤ آرٹ میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

وینتیان(شِنہوا)لاؤس میں چین کی سفیر فانگ ہونگ اور لاؤس کے نائب وزیر خارجہ مائی تھونگ تھاماوونگسا نے لان کانگ-می کونگ تعاون (ایل ایم سی) خصوصی فنڈ 2025 کے لئے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

دستخطی تقریب لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں منعقد ہوئی جس میں مختلف وزارتوں اور شعبوں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر فانگ ہونگ نے ایل ایم سی کے نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو اس سال اپنی 10ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ انہوں نے ترقی کو اولین ترجیح دینے، مساوی مشاورت، عملی اقدامات، کارکردگی، وسعت اور شمولیت جیسے اصولوں پر چین کے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ لاؤس کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ یہ فنڈ پورے خطے کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچا سکے۔

لاؤس کے نائب وزیر خارجہ مائی تھونگ نے اپنی تقریر میں علاقائی ترقی میں ایل ایم سی کے  کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی فنڈ کے ذریعے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ لاؤس چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ اس اقدام کے تحت معیاری منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے لان کانگ-می کونگ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!