اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت کیساتھ نہیں چل سکتی، فیصل کریم...

پی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت کیساتھ نہیں چل سکتی، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی سیاسی جماعت کیساتھ نہیں چل سکتی، جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زائد ہوا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری و آئینی حق ہے، گورنر راج لگانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، انہیں سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز بنتے ہیں چاہتے ہیں یہ بلامقابلہ منتخب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس اختیار نہیں، یہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!