ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ تریناماراتی کمپنی کا چین کی ٹی کیب ٹیک سے 1 ارب...

اماراتی کمپنی کا چین کی ٹی کیب ٹیک سے 1 ارب ڈالر کے ای ویٹول طیارے خریدنے میں اظہار دلچسپی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی ٹی کیب ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کا ای 20 ای ویٹول برقی ہوائی جہاز کھڑاہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’آٹوکرافٹ‘ نے عمودی اڑنے اور اترنے والے برقی ہوائی جہاز (ای ویٹول) بنانے والی چینی کمپنی ’شنگھائی ٹی کیب ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ‘ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت آٹوکرافٹ کمپنی ایک ارب امریکی ڈالر مالیت کے 350 ای 20 ای ویٹول طیارے خریدے گی۔ یہ چین کو ای ویٹول طیاروں کی خریداری کا اب تک کا سب سے بڑا واحد آرڈر سمجھا جا رہا ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ سال منعقدہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں قائم ہونے والی شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ ٹی کیب ٹیک کا اپنا تیار کردہ ای20 مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں تجارتی مقاصد جیسے کم بلندی والے سیاحتی سفر اور شہری فضائی نقل و حمل کے لئے موزوں ہے۔ ای 20 پانچ نشستوں والا طیارہ ہے، جس کی حد پرواز 200 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آٹوکرافٹ نے ٹی کیب ٹیک کی تکنیکی پختگی اور حفاظتی پہلوؤں کو اس شراکت داری کی اہم وجوہات قرار دیا جبکہ ٹی کیب ٹیک نے اسے اپنی بیرون ملک توسیع کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ طیاروں کی فراہمی مرحلہ وار کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!