چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں ریئل اسٹیٹ منصوبے کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی مقررہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 2025 کے پہلے 5 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق اس عرصے کے دوران پراپرٹی سیکٹر کے علاوہ ملک کے مقررہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔
بنیادی شہری سہولیات میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صنعتکاری پر مبنی سرمایہ کاری میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعت کے لحاظ سے بنیادی صنعت میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ثانوی صنعت میں سرمایہ کاری میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا۔ تیسری صنعت میں سرمایہ کاری میں 0.4 فیصد کمی ہوئی۔
ہائی ٹیک شعبے میں معلوماتی خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری 41.4 فیصد بڑھی جبکہ ہوابازی، خلائی جہازاورآلات سازی میں سرمایہ کاری میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپیوٹر اور دفتری سازوسامان کی تیاری میں سرمایہ کاری میں 21.7 فیصد اور پیشہ ورانہ تکنیکی خدمات کی سرمایہ کاری میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔
پیر کو جاری کئے گئے ان اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ مئی میں چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اشیائے صرف کی ریٹیل فروخت میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا جو ملک کی کھپت کی قوت کی اہم علامت ہے ۔
اسی دوران شہری علاقوں میں بے روزگاری کی اوسط شرح کم ہو کرمئی میں 5 فیصد پر آ گئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link