اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین14ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت چین کی ترقی کو میڈیا تقریب...

14ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت چین کی ترقی کو میڈیا تقریب میں اجاگر کیا جائے گا

چین کے مرکزی بینک کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے پیر کے روز سےایک میڈیا تقر یب کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مقامی میڈیا اداروں کو ملک کے مختلف حصوں میں 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران معاشی و سماجی ترقی کی کامیابیوں پرمبنی انٹرویوز کرنےاوررپورٹنگ کا موقع ملے گا۔

ان  موضوعاتی انٹرویو ٹورز میں شریک میڈیا پروفیشنلزاہم علاقوں کا دورہ کریں گے اور موقع پر مشاہدے اور تحقیقی جائزے کے ذریعے نئے دور میں چین کی ترقی کے داخلی محرکات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی اصل طاقت کو اجاگر کریں گے۔

یہ تقریب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری شعبے کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔

منتظم کے مطابق  میڈیا دوروں میں پانچ بڑے موضوعات ہوں گے اور انہیں متعدد مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔

ان میڈیا دوروں کے پہلے مرحلے کا آغاز بیجنگ کے علاوہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ اور چین کے مشرقی صوبے آنہوئی میں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!